ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 63 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 63

محمد رسول اللہ کو برحق مانتا ہے اسے لازم ہے کہ نازل شدہ عیسیٰ کو مانے، امام الوقت کا منکر عمل صالح کرتا ہے؟ لَا خَوْف اور لَایَحْزَن کے مصداق تمہیںیہ مسلمان نظر آتے ہیں ؟ سچ بتاؤ یہ تو ایک مرتبہ ہے جس میں عامہ اہل اسلام ہر وقت داخل نہیں۔سوال ۱۰:۔اگر کوئی مسلمان اپنے نیک ارادہ سے مرزا صاحب کے دعویٰ کو محض باطل قرار دے تو اس کا ایمان درست رہتا ہے یا نہیں؟ جواب :۔کیا الٰہی فضل لغو ہوسکتے ہیں کیا آپ نے نہیں پڑھا اس کتاب کو جس میں سورہ نور ہے اور جس میں خلفاء کے منکروں پر اَلْفَاسِقُوْن کا فتویٰ ہے کیا لَیَسْتَخْلِفَنَّہم کا فعل کوئی باطل مانے اور اس کا ایمان درست رہے؟  ( البقرۃ : ۸۶) السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہٗ۔آپ نے بہ نظر تحقیق مرزا کے رسائل نہیں پڑھے یا دعاؤںسے بہت کام نہیں لیا یا استغفار ساتھ نہ تھا آپ نے بعض مقام پر اپنی تحریر میں اپنی ان عادات سے کام نہیں لیا جو مدت ہوئی مجھے معلوم تھیں میں نے ایمانی طور پر مختصر جواب دیئے ہیں۔اگر پسند ہو بہتر۔واِلّا کالائے بد بریش خاوند۔نور الدین ۲۹مارچ ۱۹۰۰ء۔(الحکم جلد ۴ نمبر ۱۲ مورخہ۳۱؍مارچ ۱۹۰۰ء صفحہ ۳ تا ۶) حضرت مولوی نورالدین صاحب کا خط مولانا السید المکرم المعظم السلام علیکم ورحمۃ اللہ اوّل فتح محمد نام آپ کے مرید سے پھر مولوی غلام محی الدین ساکن دُہن۔مولوی محمد علی ساکن ردا ل۔حکیم اللہ دین شیخوپور۔حکیم شاہ سوار کے باعث مجھے جناب سے بہت ہی بڑا حسن ظن حاصل ہوا اور میں بدیں خیال کہ جناب کو اشغال و ارشاد میں فرصت کہاں کہ میرے جیسے آدمیوں کے خطوط کا جواب ملے گا ارسال عرائض سے متأمل رہا۔جناب کے دو کارڈ مجھے ملے اور ان میں مرزا جی کے حسن ظن کا تذکرہ تھا اور بھی فرحت و سرور ملا۔قریب تھا کہ میں حاضر حضور ہو تا اسی اثناء