ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 62
سوال۷ :۔ازالہ صفحہ ۶۲۸ دخل شیطانی کلمہ کا کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں ہوجاتا ہے۔اس مرزا صاحب کے عقیدہ اور مذہب کو آپ نے مرزا صاحب کے بارہ میں تسلیم کرلیا ہے یا اس دخل شیطانی سے مرزا صاحب مامون اور معصوم ہیں؟ جواب :۔تمام مرسل اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام بلکہ تمام مامور من اللہ بَل وہ اہل اللہ بھی جو انبیاء ورسل علیہم السلام کے اتباع ہیں ایک ہی رنگ میں رنگین ہوتے ہیں اور شیطانی تسلط سے محفوظ۔ (الحجر : ۴۳) اور(الحج : ۵۳) کی بشارت سے مسرور ہیں۔مرزا بھی خاتم الرسل ﷺ بَل ان سے علیحدہ نہیں۔سوال ۸:۔آج کل جو مرزا صاحب نے اپنے فوٹو کرنے اور کرانے کا جواز بتلایا ہے۔گویا تصویرکشی کی اباحت کو ثابت کیا ہے۔کیا اس سے آج کل ہی یابعد چندے بعد وفات مرزا صاحب رومن کتھولک کی طرح بت پرستی کی بنیاد کا زہر یلا اثر نہفتہ معلوم نہیں ہوتا۔جواب :۔فوٹو گرافی کے جواز کا فتویٰ آپ نے کہاں دیکھا اور مرزا پر کیوں اعتراض کیا۔ایک مسیح نے تو کَھَیْئَۃِ الطَّیْرِ تصویریں تمہارے نزدیک کَخَلْقِ اللّٰہِ بنائیں اور اس کے اتباع میں رومن کتھولک بھی ہوئے اب تم نے دوسرے مسیح پر اعتراض کیسے کردیا کیا اب تصویر کشی کا مسئلہ یاد آگیا اور نمبر ۵ میں بھول گئے ہم پر یا ہمارے مابعد پر سوء ظن کیوں کرتے ہو۔اِنَّ الظَّنَّ اَکْذَبُ الْحَدِیْثِ اور کیا عکسی تصویر کو بُرا مان کر آپ نے آئینہ کا دیکھنا ترک کردیا ہے؟ سوال ۹:۔جو شخص خدا کو وحدہ لاشریک اور محمدؐ کو رسول برحق اور قرآن کریم کو برحق اور قیامت کو برحق مانتا ہے اور جنت و دوزخ کا قائل ہے اور حتی الوسع عمل صالح کرتا ہے جیسا کہ اس کو آپ دین نے بتلایا یا کسی اور نیک بخت مسلمان نے سکھایا ہے تو ایسے شخص کے واسطے قرآن کریم میں (البقرۃ : ۶۳)کی آیت واردہوئی ہے اب کیا ایسا شخص بلاشفاعت مرزا صاحب یا بیعت مرزا صاحب قابل نجات ومغفرت ہو سکتا ہے؟ جواب:۔جو قرآن کریم کو برحق مانتا ہے وہ مسیح کا مرنا اور پھر نہ آنا بھی برحق مانے گا اور جو