ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 389
(۲۷)۔ملائکہ کا جنگوں وغیرہ مقاموں میں نظر آنا تمثل ہے۔(۲۸)۔قربانی جس کا مسیح نے حکم دیا وہ صدقہ تھا اس کے صدقے والے احکام ہیں۔(۲۹)۔اگر ارذل عمر کی حد نہیں تو حنفی فقہ مفقود کے معاملہ میں غلط ہے۔(۳۰)۔اصحاب کہف کو زندہ کہنا غلط ہے(الکھف:۲۷) جواب ہے۔کا (الکھف : ۲۷)۔(۳۱)۔(البقرۃ:۷۳) کی تفسیر میں مجھے تامل ہے۔(۳۲)۔انجیل کی نسبت کتاب کا لفظ قرآن کریم میں نہیں ہے انجیل کے معنی بشریٰ اس میں صرف بشریٰ ہے اگر کوئی شریعت تھی تو اس کا کوئی نشان باقی رہتا۔(۳۳)۔دوبارہ آیات قرآنی کا الہام کیوں ہوا؟ جواب۔غلام احمد ہے اس غلامی کے باعث وہ خاص مکالمہ ایک فضل ہے۔الہام میں شعرا سابقین اور حکما کے اقوال سب آسکتے ہیں۔(۳۴)۔قیامت کے حشر اجساد میں عند الموت کے ہی ذرات ہوں گے۔(۳۵)۔مَنْ نَامَ اَوْ نَسِیَ فَلْیُصَلِّہَا اِذَا ذَکَرَھَا تذکرہ کے بعد پھر سستی نہ کرے۔(البدر جلد ۷نمبر ۱۸ مورخہ ۷ ؍مئی ۱۹۰۸ء صفحہ ۹، ۱۰) پرانی یادداشت مئی ۱۹۰۸ء میں لاہور میں نوجوانوں کو مخاطب کر کے حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک تقریر فرمائی تھی۔اس میں سے کچھ اقتباس اس جگہ درج کیا جاتا ہے۔ایڈیٹر ہماری کتاب اس وقت نوجوانوں کے خیالات طرز بیان اور دیگر رسوم و اطوار ایسے ہیں کہ ہمارے زمانہ میں کسی کو ان باتوں کی خبر نہ تھی۔ہمارے مربی اور محسن اس زمانہ کی ہوا اور ان کی ضروریات سے بالکل ناواقف تھے ورنہ اس طرز کے مطابق وہ ہماری تربیت اور تعلیم کرتے۔لیکن خوش قسمتی سے ہم کو ایک ایسی کتاب ملی ہے جس کا بنانے والا زمانہ حال اور زمانہ آئندہ اور