ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 374 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 374

کان پر جوں بھی نہیں چلتی اور کوئی اثر نہیں ہوتا۔پس خدا سے ہر روز دعا کرو کہ وہ ہر ظلمت سے بچاوے اور نور عطا فرماوے۔(الحکم جلد۱۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۳۰؍ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحہ۵ تا۷) مسیح موعود ؑ کے ایک مضمون کی نسبت سپارش اور نصائح کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مورخہ ۳۱؍ مارچ ۱۹۰۸ء قبل ظہر پیر عبداللہ شاہ صاحب ساکن پنڈ صاحب خاں ضلع اٹک جو کہ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے معزز خلیفہ ہیں کے اطمینان قلب اور ترقی ایمان کے لئے نشان طلب کرنے پر ایک پُر معارف مضمون ارشاد فرمایا۔اور نماز ظہر کے بعد کچھ نصائح فرمائیں(یہ مضمون اور نصائح ملفوظات جلد ۵ صفحہ ۵۰۶ تا ۵۱۲ مطبوعہ ۲۰۰۳ء پرہیں) نصائح ارشاد فرمانے کے بعد حضرت اقدس ؑ تشریف لے گئے اورجناب پیر صاحب موصوف حضرت حکیم الامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس درس گاہ میں گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مذکورہ بالا مضمون کی نسبت حضرت حکیم الامت کی سپارش اور نصائح کی بیان فرمودہ تشریح حسب ذیل ہے مضمون کی نسبت سپارش ہمارے بھائی جو اخبار الحکم پڑھتے ہیں ان کی خدمت میں التماس ہے کہ اس مضمون کو ذرا غور سے پڑھیں اور توجہ کریں اور جونہیں پڑھتے ان کو چونکہ ہماری اس بات سے بھی اطلاع نہ ہوگی لہٰذا پڑھنے والے بھائی ان کو اس سپارش کی اطلاع کردیں۔حضرت مسیح موعود ؑ کی ارشاد فرمودہ نصائح کی تشریح پیر صاحب سے حضرت حکیم الامت رضی اللہ عنہ یوں مخاطب ہوئے کہ حضرت اقدسؑ نے نماز کے بعد آپ کو جو نصیحت کی ہے آپ اس کا مطلب بھی سمجھے ہیں؟ اور پھر اس کی یوں تفسیربیان فرمائی۔حضرت مرزا صاحب کا مطلب یہ تھا کہ انسان میں اضطراب پیدا ہوجاوے اور ایک خاص