ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 360
ذمہ ہوگا اگر ایسے دوست جو تعداد میں بیس پچیس ہوں اور میری آواز کو سنیں تو عرب صاحب کا کام ہوجائے گا کتب یہ ہیں۔نام تعداد اصل قیمت نصف قیمت استخلاف ردّ شیعہ ۱۶ فی نسخہ ۳؍ ۱؍ مبادی الصرف ۱۶ فی نسخہ ۲؍ ۱؍ قرآن کریم کی دعائیں ۱۶ فی نسخہ ۲؍ ۱؍ سلاسل الفضائل ۸ فی نسخہ ۶؍ ۳؍ اس تجویز کو دل سے پسند کرنے والا اور میں خود خریدار ہوں۔والسلام نور الدین ( الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۹ مورخہ ۱۴ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۸) قرآن شریف سیکھنے کی ایک مجرب اور آسان راہ قرآنی علوم کے حصول کے ذرائع قرآن شریف کے علوم کے حصول کے ذرائع اللہ تعالیٰ نے خود قرآن شریف میں بیان کر دئیے ہیں۔(الرحمٰن :۲،۳) قرآن شریف کا سکھانا اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا تقاضا ہے۔اس کے واسطے ضرورت کن چیزوں کی ہے۔وہ بھی خود خدا تعالیٰ نے بیان فرما دی ہیں۔(البقرۃ : ۲۸۳) متقی کو خدا تعالیٰ معارف اور علوم قرآنی سے خبردار کردیتا ہے اور تقویٰ ایک ذریعہ ہے قرآن دانی کے واسطے۔دوسری جگہ فرمایا ہے (العنکبوت :۷۰) تقویٰ کے ساتھ جہاد اور کوشش کی بھی شرط ہے۔پس علوم قرآنی کا معلم خود اللہ تعالیٰ ہے اور اس فیض اور فضل رحمانی کا جاذب تقویٰ اور جہاد۔