ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 341 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 341

حکیم الامت کی کرامت میرے والد ماجد جناب مولوی نادر شاہ خان صاحب سخت قسم کے بخار میں مبتلا ہوئے۔نجیب آباد سے آئے ہوئے خطوط روزانہ ان کی اندیشہ ناک علالت کے حالات بتاتے رہتے تھے شدت بخار سے بیہوشی یہاں تک تھی کہ کوئی شخص آواز دیتا تھا تو جواب نہیں پاتا تھا۔اس بیماری کا حال ظاہر کرنے والا پہلا خط میرے سخت قلق کا باعث ہوا لیکن جبکہ اگلے روز دوسرے خط سے معلوم ہوا کہ والد صاحب کے مرض میں ترقی ہے اور آج والدہ بھی بیمار ہوگئیں۔تب میرا اضطراب اضطرار کے درجہ پر پہنچ گیا اور میں نے حضرت حکیم الامت کی خدمت میں بذریعہ عریضہ دعا کے لئے التجا کی آپ نے لکھ بھیجا کہ انشاء اللہ دعا کریں گے۔پھر اگلے روز تیسرے خط سے دونوں کی بیماری میں ترقی کا حال معلوم ہوا۔اور میں بے تابانہ وہی خط لئے ہوئے خود حکیم الامت کی خدمت میں حاضر ہوا۔(۱۵؍جولائی۱۹۰۷ء کا واقعہ ہے) میں نے دیکھاکہ آپ کچھ لکھنے میں مصروف ہیں۔میرے سلام کا جواب دے کر جب میری طرف دیکھا تو میں نے والدین کی بیماری کے متعلق کچھ کہنا چاہا۔میں شاید ایک یا دو ہی لفظ زبان سے نکالنے پایاتھا کہ آپ نے بڑی بے التفاتی کے ساتھ فرمایا۔’’وہ اچھے ہوگئے‘‘ یا ’’وہ اچھے ہوجائیں گے‘‘ یہ فرمانا کچھ اس طرح غیر معمولی سا تھا کہ بظاہر بڑی ہی کم توجہی پائی جاتی تھی۔اور یہ معلوم ہوتا تھا کہ گویا آپ نے بے رخائی اور تحقیر کے ساتھ ٹال دیا ہے لیکن میرے دل میں اسی وقت بجلی کی طرح یک لخت رُبَّ اَشْعَثَ اَغْبَرَ لَوْاَقْسَمَ عَلَی اللّٰہِ لَاَبَرَّہٗ کا خیال گزرا اور مجھ کو حکیم الامت کے ان الفاظ سے کہ وہ اچھے ہوجائیں گے یہ یقین ہوگیا کہ میرے والدین ضرور تندرست ہوجائیں گے۔میں فوراً وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرہ میں چلا آیا اور پھر میرے دل میں کوئی اضطراب اور ملال پیدا نہیں ہوا۔پرسوں والد صاحب کا خط آیا کہ ۱۵؍جولائی کو گیارہ بجے کے قریب سے (ٹھیک یہی وقت حکیم الامت کی خدمت میں میرے حاضر ہونے کا تھا) ہم یک لخت اچھے ہوگئے اور مرض کی تمام علامات یک لخت جاتی رہیں۔پھر کل ان کا خط آیا اس میں بھی یہی استعجاب ظاہر کیا گیا ہے اور لکھا ہے کہ ہمارا اس طرح اچھا ہونا کسی دوا سے نہیں بلکہ محض تمہاری یا مولوی نورالدین صاحب کی دعا سے معلوم ہوتا ہے۔پھر آج تیسرا خط والدماجد کا آیا اس میں بھی انہوں نے بڑی مسرت آمیز