ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 335 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 335

جواب۔بڑا مہتر بہت بڑا۔اور یہ لفظ ایسا ہے۔جیسے چیچک جو آگ ہے اس کو سیتلا۔ٹھنڈی کہا جاتا ہے اور زنگی کو کافور چلنے والی چیز کو گاڑی۔خاکشی کو جو باریک ہوتی ہے خوب کلاں وغیرہ وغیرہ۔سوال نمبر۵۔فرشتہ کسی انسان یا دیگر جانور وغیرہ کی ہیئت بدل کر زمین پر آتے ہیں؟ جواب۔فرشتہ تو اپنے مقام پر رہتا ہے اس کا تمثل زمین پر نظر آتا ہے۔قرآن کریم میں ایک فرشتہ کا ذکر ہے۔وہاں (مریم: ۱۸)اور بخاری کے پہلے صفحہ میں ہے اَحْیَانًا یَتَمَثَّلُ لِیَ الْمَلَکُ رَجُـلًا(صحیح البخاری کتاب بدء الوحی باب کیف کان بدء الوحی۔۔۔حدیث نمبر ۲)۔پس فرشتہ کا تمثل ہوتا ہے جیسے میرے خیالات کا تمثل آپ کے سامنے اردو حروف میں ہو رہا ہے۔سوال نمبر۶۔کیا کلام اللہ یا حدیث صحیحہ میں یہ آیا ہے کہ کسی زمانہ میں دوزخ یا بہشت بالکل خالی ہو جائے گا؟ جواب۔کلام اللہ یا احادیث میں ہر گز نہیں آیا کہ بہشت کبھی خالی ہوگا۔جہنم کے متعلق بعض احادیث میں ذکر ہے مگر جہنم تو طاعون کو اور جنگوںکو بھی کہا گیا ہے۔پھر بھی یہ حدیثیں اعلیٰ طبقہ میں نہیں۔ہاں میرا اپنا اعتقاد ہے کہ جنت کا خلود اور دوزخ کا خلود و ابد مساوی نہیں۔سوال نمبر۷۔تمام سمندر کا پانی زمانہ سابق میں کسی جانور نے پی لیا تھا؟ جواب۔سمندر کا پانی کسی جانور نے پیا ہو یہ امر اسلام میں ہر گزنہیں آیا۔والسلام نورالدین۔۷ ؍جولائی۱۹۰۷ء نمبر۲ خلاصہ سوالات۔کیا مسیح موعود اور آنحضرتﷺ کے منکر برابر ہیں۔لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ (صحیح البخاری کتاب احادیث الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل حدیث نمبر ۳۴۵۵)کے معنے کیا ہیں۔اگر نبی آسکتا ہے تو ابو بکر وغیرہ نبی کیوں نہ ہوئے۔