ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 329
کے بعد فرمایا (النور:۵۶) اور فاسقون کے متعلق فتویٰ قرآن کریم یہ ہے (السجدۃ:۲۱) فاسق کا ٹھکانہ النار ہے۔دوسری آیۃ کریمہ میں اسلام اور احسان کو مدار نجات ٹھہرایا ہے اگر آپ کے طور پر مانا جاوے تو پہلے پانچ کے مدار نجات کے ساتھ یہ چھٹا ساتواں اور آٹھواں مدار نجات ہوا اسلام کے ساتھ احسان کے ساتھ مل کر نواںلیکن صاحبان!غور کرو جس نے (البقرۃ:۱۱۳) کیا ہے تو وہ ایمان بالرسل کا پابند ہوگا یا نہ۔ایمان بالملائکۃ۔ایمان بالکتب ایمان بالقدر ایمان بختم النبوت کا پابند ہوگا یا نہ ہوگا اگر ہوا تو توحید کے لوازم تمام احکام کا پابند ہوگا وَاِلَّا (البقرۃ: ۸۶) کا ملزم ٹھہر کر (البقرۃ: ۸۶) کے حکم سے نجات سے محروم ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جو کوئی حضرت نبی کریم ﷺ کی مخالفت کرتا ہے اس کی نسبت (النور: ۶۴) اور فرمایا ہے (الاحزاب: ۳۷)۔یہ یہاں غور کا مقام ہے زینب کا زید سے رشتہ کرنا نبی کریم کا منشاء ہوا۔زینب کے بھائیوںنے خلاف ورزی چاہی تو ان کو حکم ہوتا ہے کہ تم کو ضلالت کا فتویٰ ملے گا اگر خلاف کیا اور فرمایا (المجادلۃ : ۲۱) اور فرمایا (محمد : ۳۴) اور فرمایا (الاحزاب : ۵۸) اور فرمایا (الٰی)(الحجرات:۳) اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ رفع الصوت علی الصوت النبی سے توحید کیا سارے عمل حبط ہو سکتے