ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 326
ماتحت کس طرح گزارہ کیا۔پھر جب آپ نے جمہوری حکومت وہاں قائم کی ہے تو کس طرح گذارہ کیا ہے۔پھر عرب جیسے بے قانون ملک کو کس طرح قانون کے نیچے جکڑ دیا ہے یہ وہی جانتا ہے جو سرحدی مشکلات سے واقف ہو۔(الحکم جلد۱۱ نمبر۱۰مورخہ۲۴ مارچ۱۹۰۷ ء صفحہ۶،۷) بائیس سوالوں کا جواب حضرت حکیم الامت کے حضور شاہ جہانپور سے ایک انجمن نے ۲۲سوال بغرض جواب بھیجے تھے آپ نے ان سوالات کا جواب وقتاً فوقتاً انجمن مذکور کو اس نہج پر دیا کہ پہلے ایک سوال کا جواب لکھا اور ساتھ ہی تحریر فرمایا کہ اگر یہ جواب مفید اور تسلی بخش ہو تو میں آئندہ لکھوں جب اس نے اپنا اطمینان ظاہر فرمایا تو آپ نے یکے بعد دیگرے ان سوالات کے جواب قلمبند کردیئے۔یہ سوالات زیادہ تر وہی ہیں یا اسی قسم کے ہیں جو مرتد ڈاکٹر نے کیے ہیں اس لیے یہ سلسلہ بہت مفید اور قابل قدر ہوگا۔انشاء اللہ۔آج میں پہلے سوال کا جواب درج کرتا ہوں۔(ایڈیٹرالحکم) آپ کے خط میں سوال نمبر ۱ کا خلاصہ ہے۔اقرار توحیداور تزکیہ نفس مدار نجات ہے۔اس پر آپ کی دلیل۔نمبر۱۔(المائدۃ : ۷۰) نمبر۲۔(البقرۃ: ۱۱۳) نمبر ۳۔… (اٰل عمران: ۶۵) نمبر ۴۔(النساء: ۱۱۷) نمبر۵۔(النّٰزعٰت : ۴۱) نمبر۶۔(الشمس : ۱۰) مجھ کو اس دعویٰ اور ان دلائل پر دیر تک افسوس اور تعجب آتا رہا۔آہ الٰہی تیرا رحم ہو اس وقت