ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 322 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 322

استفسارو جوابات ذیل کے سوالات کا جواب حضرت حکیم الامت کے ایما سے لکھا جاتا ہے۔برادرم۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔(۱) قبل از وحی و نبوت رسول کریم ﷺ کسی دین کے مقلد تھے یا نہیں۔(۲) آپ عبادات و توحید پر خود ہی قائم ہو گئے تھے یا کسی کی تقلید پر۔(۳) آپ نماز نوافل کے طور پر ادا کرتے تھے یا کہ فرض کر کر جیسا کہ قسّیسین و رھبان ادا کرتے تھے۔(۴) قبل از نبوت نبی علیہ السلام وضو کرتے تھے یا نہ۔اگر کرتے تھے تو کس طرح کرتے تھے۔(۵) شفاعت گناہ گاروں کی قیامت میں ہو گی یا نہ۔(۶) بچہ کے کان میں اذان دینے کی کیا وجہ ہے۔کیا حدیث سے کہیں یہ امر ثابت ہوتا ہے۔(۷) (الاعراف :۱۷۳) اس آیت کے معنے مع تشریح لکھیں۔روز میثاق ہو اتھا یا نہیں۔(۸) سورہ اَلَمْ نَشْرَحْ کی تشریح فرماویں کہ کس صورت پر صدر مبارک نبوی شق ہوا تھا۔کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک چاک کیا گیا تھا یا کہ شرح صدر سے مراد حوصلہ و روحانی قوت زیادہ کی گئی تھی۔(راقم خاکسار شاہ ولی خان احمدی۔از مقام چنگا) جوابات (۱) قبل از وحی کوئی دین صحیح عرب اور شام میں موجود نہ تھا۔(۲)(۳) قبل از نبوت عبادات نبوی کا کوئی تذکرہ صحیح ہمیں نہیں پہنچا اور نہ بزرگ آئمہ کو