ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 303 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 303

(۲) زمین یا جانور کا رہن رکھنا جائز ہے۔اگر اس پر مرتہن کا کچھ خرچ ہوتا ہے تو نفع یا نقصان برداشت کر سکتا ہے اور اس پر کئی دفعہ الحکم میں بحث ہوچکی ہے۔(۳)جو زیور اور مال شادی میں بیوی کے گھر لانے سے پہلے دیا گیا ہے وہ سب بی بی کا مال ہے۔اور جو گھر لانے کے بعد دیوے تو وہ جس کو دیوے اس کا مال ہے۔کیا معنے کہ بیوی کے بھائی یا باپ یا ماں یا رشتہ داروں کو کچھ دیا جاتا ہے وہ ان کا مال ہے اور ان سے سلوک ہے۔(الحکم جلد۱۰ نمبر۱۵۔مورخہ۳۰؍اپریل۱۹۰۶ء صفحہ ۲) مکتوب بنام ڈاکٹر عبد الحکیم خان صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ یہ ایک ایسی عبارت ہے جو صریحاً ایک جگہ قرآن کریم میں موجود نہیں۔اور سلاماً اچھے لوگوں کے خطاب میں نہیں آیا۔اس لئے عرض ہے۔جناب من ! آپ کا خط دس صفحہ کا مجھے پہنچا۔میں نے جواب دینے میں جلدی چاہی تھی مگر میں نے اپنے دل میں بہت سوچا تو جوش کو بھی ساتھ پایا اس لئے متأمل ہوا۔اب بہت دن گذر گئے اور یقین ہوگیا کہ اس وقت کوئی جوش میرے قلب پر نہیں۔تو خط لکھنے بیٹھا۔ہاں اس وقت مجھے تھوڑا سا زکام ہے مگر مجھے یقین ہے کہ آپ اسے رائے العلیل علیل پر محمول نہ کریں گے۔آپ کے سارے خط کا مضمون میں نے تین حصہ پر تقسیم کر دیا ہے۔پہلا حصہ وہ ہے جس پر آپ نے ایک عقیدہ بیان فرمایا ہے اور اس کی بنیاد عقل، فطرت اور قرآن پر رکھی ہے۔دوسرا حصہ وہ ہے جس میں آپ نے مرزا پر اعتراض کئے۔تیسرا حصہ۔مرزائیوں پر مطاعن کا ہے۔میں نے آپ کی وہ خط و کتابت نہیں پڑھی جو آپ نے مرزا جی سے کی ہے۔ہاں ایک آپ کا آخری خط مسجد میں ملا۔جسے میں نے سرسری نظر سے