ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 21

باتیں نہایت ادب کے ساتھ پوچھتا ہوں امید ہے کہ جواب سے سر فراز فرمائیے گا۔(۱) اوّل یہ کہ کوئی ایسی کتاب سے مجھے آگاہ کیا جائے جس میں ہندوئوں کی آسمانی کتابوں کو ثابت کیا ہو کہ آسمانی نہیں اور ہندو مذہب مذہب الٰہی نہیں۔(۲) دوئم یہ کہ کیا باعث ہے کہ اسلام سارے دنیا کا مذہب مانا جائے۔(۳) سوم یہ کہ جولوگ خدا کو ایک مانتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں مگر آنحضرت صلعم فِدَاہُ اَبِیْ وَاُمِّیْکو رسول خدا نہیں مانتے ان کی آخرت میں کیا حالت ہو گی؟ (۴)چہارم یہ کہ دو لڑکے پیدا ہوئے ہیں۔ایک امیرکے گھر ایک غریب کے گھر۔ایک کی دونوں آنکھیں درست ہیں اور ایک کی دونوں یا ایک خراب۔اگر ان میں سے ایک جس کی آنکھیں خراب ہیں یہ کہے کہ بار خدا یا مجھ سے کیا قصور ہوا کہ تو نے میری آنکھ کو بغیر کسی گناہ کے خراب کر دیا۔تو اس کا جواب کیاہے اور یہ لوگ اس کو جون بدلنے کے اصول سے جواب دیتے ہیں مگر ان کے اصول ہی درحقیقت ٹھیک ہیں۔اگر ان سوالوں کا جواب مجھے عنایت کیجئے گا تو کمال مشکور ہوں گا۔نیاز مند ہدایت اللہ انار کلی لاہور فَاَمَّا الْجَواب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وربرکاتہ۔آپ کا خط بحضور امام صادق پہنچا۔چونکہ مرزا صاحب آجکل بڑے ضروری کاموں میں مشغول ہیں اس لئے جواب کے لئے مجھے ایما فرمایا۔جواب سوال اوّل ہندوئوں کے متعلق مباحثہ کی خاص کتابیں سوط اللہ ، الجبار اور ظفر مبین ہیں۔جن کو مولوی محمد علی صاحب مرحوم نے طبع کرایا ہے۔ایک اور ان کی کتاب ہے۔کیفر ، کفر یہ کتابیں مراد آباد میں ملیں گی۔ہم لوگوں کا یہ یقین ہے کہ یہ مذہب بھی اپنے بعض اصول و فروع میں منجانب اللہ ہے مگر