ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 20 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 20

بعض مومنوں کو اِمرأۃ فرعون اور بعض اہل ایمان کو مریم بنت عمران او ربعض مومنات کو اِمرأۃ نوحؑ اور اِمرأۃ لوطؑ فرمایا گیا ہے اور حضرت یعقوب چرخی کو الہام الٰہی میں زید بن حارثہ جو محبوب رسول اکرم ﷺ تھے۔ان کا نام دیا گیا ہے۔پھر ؎ کاش کانانکہ عیب من جوئند روے آں دلستاں بدیدندے ترسم آں قوم کہ بر درد کشاں می خندند در سرکار خرابات کنند ایماں را آپ کا سلام علیکم بہ بحضور مرزا صاحب اس لئے نہیں پہنچایا گیا کہ آپ کے نعوذباللہ کے بے موقع استعمال نے اجازت نہ دی۔آپ کو ابتدا سے خط میں ایک صادق ملہم کے متعلق ایک محب اسلام کا دل دکھانا مناسب نہ تھا۔اَللّٰہُمَّ تُبْ عَلَیْہِ حَتّٰی یَتُوْبُ۔یا ر باقی صحبت باقی۔والسلام (الحکم جلد ۲ نمبر ۵،۶ مورخہ ۲۷؍مارچ و ۶؍اپریل ۱۸۹۸ء صفحہ ۸تا۱۱) مکتوب بنام ہدایت اللہ حضر ت مسیح موعودؑ کو آمدہ خط کا جواب از طرف حضرت خلیفہ اوّل نمبر اوّل لاہور ۱۰؍مئی ۱۸۹۸ء یوم سہ شنبہ بعالی خدمت جناب مرزا صاحب دام ظلکم و عنایتکم السلام علیکم و علیٰ من لد یکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعداز ادا ے آداب و سلام سنت سید الانام و اضحرا ے عالی ہو کہ میں نے اگرچہ آپ کی زیارت نہیں کی تو پھر بھی آپ کی تعریف سنی اور آپ کی بعض بعض کتابوں کو دیکھا ہے ایک دو