ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 218 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 218

مرزا خدا بخش کی حکمت و طب کی تصدیق میں تصدیق کرتاہوں کہ مرزا خدا بخش صاحب کو طب کا بڑا شوق ہے۔باینکہ بی۔اے تک انگریزی خواں ہے مگر بلا تعصب تجارب کا دھیان رکھتے ہیں۔جہاں تک مجھے موقع ملا ہے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دوائیں بنانے میں محتاط ہیںاور خود بھی اپنے ہاتھ سے اس کام کو کرتے ہیں۔میرے تجارب بھی ان کے پاس ہیںاور ایک قلمی کتاب ضخیم عمدہ نسخہ جات کی ان کے پاس ہے۔نور الدین ( البدر جلد ۴نمبر۳ مورخہ ۲۰؍ جنوری ۱۹۰۵ء صفحہ ۹) درخواست دعا حضرت مولانا نور الدین صاحب نے چند یوم ہوئے کہ درس قرآن میں خصوصیت سے اپنے لئے دعا کی توجہ دلائی۔فرمایا کہ مجھے سخت تکلیف ہے دوسرااسے معلوم نہیں کر سکتا۔( البدر جلد ۴ نمبر۵ مورخہ ۸؍ فروری۱۹۰۵ء صفحہ ۲) ۱۔لوگوں کی چار اقسام انسان دنیا میں چار قسم ہیں۔بعض۱ اپنی قومیت یا ملک یا تربیت وغیرہ کے باعث نیک اصول سادہ طور سے حاصل کرتے اور جوسکھائے جاتے وہ سچے اصول ہی ہوتے ہیں۔مثلاً آج تک ہم نے جس قدر ترقی کی ہے انہیں اصول تک پہنچے ہیں جو ہماری ماں نے ہمیں بتلائے تھے۔بالمقابل دوسری قوم ۲ہے کہ بدبختی سے گند ،شرارت، بے ایمان وغیرہ ان کو بتائے گئے ہیں مثلاً فواحشات کی لڑکیاں ،مشرکوں اور بت پرستوں کی اولاد، ڈاکہ زن، چوٹے، دغا باز اپنی اولاد کو کیا سکھاتے ہیں۔پس ایک قوم نے سادگی سے سچائی اختیار کر لی اور دوسرے نے سادگی سے بدی اختیار کرلی۔دونوں۳ کے اخیر میں ایک اور قوم ہے وہ وہ لوگ ہیں جو نیکی یا بدی کو ابتداء میں سیکھنے پر ان کی طبیعت میں چلبلاپن ہوتاہے اور دن بدن اعتراضات کو سننے پر اس طرف متوجہ نہیں ہوتے اور اپنے