ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 212
(۷)۔استخارہ میں بھی دو رکعت نفل ہی ہوتے ہیں۔پھر دعا ہوتی ہے۔والسلام سوالات زید بدکار ہے اور جو کچھ اس کے پاس جائیداد گھر روپیہ مال وہ جائز نہیں‘ مال حرام ہے۔رشوت دغا بازی سے حاصل ہوا ہے۔پوچھتا ہے کہ میں حضور اقدس مسیح زمان سے بیعت کروں اور توبہ نصوح اور زکوٰۃ دوں اور نماز کا پابند ہو جاؤں لیکن میری گذران کیسے ہوگی آئندہ میں جائیداد مذکورہ بالا سے بسر اوقات کر سکتا ہوں اور اس سے متمتع ہو سکتا ہوں یا نہیں۔میں بیکار سن رسیدہ ضعیف ہوں اور بار گناہ کا بوجھ سر پر بھاری ہے اور سد رمق کے لئے میرے پاس کوئی وسیلہ اور سہارا نہیں اس حالت میں میں کیا کروں جواب سے اطلاع ہو۔دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک صوفی مشرب چشتی مجلس سماع اور نغمہ میں اس شعرپر جان دے دے اور حالت وجد میں سجدہ میں گرا اور معاً مر گیا وہ شعر یہ ہے ؎ گفت قدوسی فقیرے در فناء و دربقا خود بخود آزاد بودی خود گرفتار آمدی خود بخود آزاد بودی کو اس نے کئی بار تکرار کیا اور اپنی طرف اشارہ کیا اور سجدہ میں گرا اور مر گیا۔طریقت اور شریعت کے رو سے یہ موت کیسی ہے اور علیٰ ھذا قوالوں کا نغمہ کے ساتھ گانا اور گانا ؎ چو آن بیچون درین چون کرد آرام پئے روپوش کردہ یوسفش نام یہ شعر حضرت جامی علیہ الرحمۃ کا ہے اور علیٰ ھٰذا نہ کفر است ایں و بے فہم است مشکل کہ حق در پردۂ انسان نہاں است بعد اسی طور پر فدا ہوں میں تیری نظروں کے یار کہ بندہ سے مولیٰ بنایا مجھے اس کا لکھنا اور پڑھنا کیسا ہے؟ پس صوفی کے پہلے شعر مذکورہ بالا پر انتقال ہوا حالت وجد میں کسی نے اس کے معنی پوچھے انہوں نے اس طور پر بیان فرمایا کہ قدوس رحمۃ اللہ علیہ نے جو