ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 163
پچھلی برائیوں کے بد نتائج سے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے اور آئندہ بدیوں کی زہر کو دور کرے اور گناہوں سے بچائے۔قرآن میں قصص کے تکرار کا سبب لوگ حیرت اور تعجب ظاہر کرتے ہیں کہ قرآن شریف باربارقصص کیوں بیان کرتاہے؟ مگر مجھ کو ہمیشہ ایسے اعتراض پر تعجب ہوا ہے یعنی اس سوال کو بہت سوچا ہے دنیا میں کوئی ایسا مصقلہ نہیں ہے جو ایک ہی بار صیقل کر دے۔جسمانی غذا بھی ایک ہی بار مستغنی نہیں کر دیتی ایک بار کھا کر پھر بھوک لگتی پیاس محسوس ہوتی ہے جب یہ نظارہ ہم اپنے جسم میں روز مرہ دیکھتے ہیں پھر روح کے لئے ایسا قانون پا کر ہم کو تعجب کیوں ہو؟ قصص قرآنی میں بہت سے اسرار ہیں منجملہ ان کے ایک یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء علیہم السلام کی صفات کے جامع تھے۔اس طرح پر قصص قرآنی ایک رنگ میں آپ کی پاک زندگی کے آنے والے واقعات کی پیشگوئیاں ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ان تمام نبیوں کے ملک فتح کئے ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔خیالی اور عملی ایمان خیالی ایمان انسان کا صرف خیالات ہی سے وابستہ ہے مگر جب تک عملی ایمان نہ ہو خیالی ایمان کچھ معنے نہیں رکھتا۔بات تب ہی بنتی ہے کہ انسان کر کے دکھلا دے۔اسلام کی عظیم الشان خصوصیت اسلام میں ایک یہ عظیم الشان خصوصیت ہے کہ وہ انسان کو غمگین ہونے نہیں دیتا۔مسلمان اگر مسلمان بنیں تو انہیں کیا غم مگر وہ بنیں بھی۔خشیت املاق اور قتل اولاد خشیت املاق کی وجہ سے اولاد کو قتل کرنا منع ہے۔لوگ کہتے ہیںکہ جان سے مار ڈالنا منع ہے مگر میرے نزدیک جو لوگ اپنی اولاد کو علوم دینیہ سے اس لئے محروم رکھتے ہیں کہ ان کے پاس روپیہ نہیں ہے وہ بھی قتل اولاد کرتے ہیں۔دنیا کے علوم کی تحصیل پر ہزاروں روپیہ لگاتے ہیں اس لئے کہ تم کو کما کر کھلائیں مگر علوم دینیہ کے لئے روپیہ نہیں ملتا