ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 141
الہامات میں اختلافات سوال:۔الہامات میں اختلاف ہوتا ہے کہ نہیں۔جواب :۔الہامات میں اختلاف نہیں ہوتا ہاں بعض مشکلات ہوتی ہیں لوگ ان کے فہم میں غلطی کرتے ہیں۔قرآن میں بھی لوگوں نے اختلاف مانا ہے اور سخت غلطی کھائی ہے جب ہی تو ناسخ منسوخ مان بیٹھے اصل بات یہ ہے کہ فہم انسان میں اختلاف ہوتا ہے۔نفس الہام میں اختلاف نہیں ہوتا۔اوپر میں نے چھت کی مثال دی ہے کہ خدا حکم دیوے کہ اٹھ جاؤ یہ چھت گرنے والی ہے مگر میری دعا اور تضرع سے اگر خدا اسے نہ گرنے دیوے اور پھر حکم دیوے کہ اب نہ اٹھو اور نہ نکلو تو کیا اسے اختلاف فی الاحکام کہو گے۔ہر گز نہیں تو بات یہی ہے کہ الہامات میں اختلاف نہیں ہوا کرتے۔(الحکم جلد ۷نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ ؍جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۴) حروف مقطعات حم اور عسق کے معانی حم، عسق کے معنی حکیم الامت نے یوں فرمائے ہیں۔ح۔اللہ کے وہ اسماء جو ’’ح‘‘ سے شروع ہوتے ہیں۔م۔اللہ کے وہ اسماء جو ’’م‘‘ سے شروع ہوتے ہیں۔ع۔اللہ کے وہ اسماء جو عین سے شروع ہوتے ہیں۔س۔اللہ کے وہ اسماء جو ’’سین‘‘ سے شروع ہوتے ہیں۔ق۔اللہ کے وہ اسماء جو ’’قاف‘‘ سے شروع ہوتے ہیں۔ح۔جیسے حکیم، حمید، حلیم، حفیظ م۔الملک، المؤمن، المہیمن، متکبر، مذل، معز، مجید، محی، ممیت، مقیت، ماجد،مجیب