ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 10 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 10

 کے معنے یُمْسِکُوْنَ یَبْخُلُوْنَ۔کیا معنے؟ خادع۔مزید کے معنے ہیں۔ترک اور مجرد کے معنے ہیں۔امسک۔بخل اور بہ معنے صراح و صحاح و قاموس میں موجود ہیں۔قرآن کریم ان معنوں کی تصدیق فرماتا ہے کہ منافق کہتے ہیں۔(المنٰفقون : ۸) اور فرماتا ہے  (آل عمران :۱۸۱) اور فرماتا ہے۔ ( آل عمران :۱۸۱) (۲)  (الحشر : ۲۰) اس کا ترجمہ کرتے ہیں۔بھلایا انہوں نے اللہ کو پس بھلایا اللہ نے تم کو۔حالانکہ ماثور تفسیر صحابہ کرام کی تَرَکُوا اللّٰہَ فَتَرَکَھُمْ موجود تھی۔(۳) کید کے معنے جیسے سیرۃ ابن ہشام بخاری محمد بن اسحاق میں موجود ہے۔جنگ کرنے کے ہیں۔بار بار مغازی میں آتا ہے خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہُ وَلَمْ یَلْقَ کَیْدًا اَیْ حَرْبًا۔پس  (الطارق :۱۶،۱۷) کے معنے ہوئے۔وہ خطرناک جنگ کی تیاریاں کرتے ہیں یا خطرناک جنگ کرنے کو ہیں اور میں بھی ان سے خطرناک جنگ کروں گا۔(۴) مکرکے معنے تدابیر، دقیقہ اور ارادات مستحکمہ کے ہیں۔پس  (آل عمران : ۵۵) کے معنے ہوئے کہ مسیح علیہ السلام کے مخالفوں نے تدابیر دقیقہ اورارادات محکمہ کئے کہ مسیح علیہ السلام کو قتل کریں۔اور اللہ تعالیٰ نے بھی تدابیر دقیقہ اور محکمہ سے کام لیا اور اللہ تعالیٰ کی تدابیر بڑی بھلائی پر مبنی ہیں۔خیر کا صیغہ اسم تفضیل یا افعل التفضیل کا ہے جس کے معنے بڑے کے لئے گئے۔ان معنے کا بیان قرآن کے اس مقام پرصاف ہوا ہے جہاں ارشاد ہو ا (الانفال :۳۱) اور تفصیل فرما دی کہ مکردو قسم کا ہوتا ہے۔ایک سیئ اور دوسرا خیر جیسے فرمایا  (فاطر :۴۴)۔(۵) روح کا لفظ ہے قرآن کریم میں آیا ہے اور اس لفظ کے معنے صریح موجود ہیں۔جیسے