انسان کامل — Page 18
۱۸ بدر کا واقعہ جنگ بدر کا واقعہ ہے۔دشمن کے تین بہادر میدان میں آئے۔اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرش میں سے تین مسلمان مقابلہ کے لئے بھیجے جاویں۔ابو بکر عثمان طلحہ زبیر اور بیسیوں قریشی مسلمان موجود تھے مگر آپ نے فرمایا۔قد یا علی قمْ يَا حَمْزَه - قُمْ يَا أَبَا عَبَيْدَه یعنی آپ نے اپنے تین قریبی رشتہ داروں کو لڑنے مرنے کیلئے خونخوار درندوں میں بھیجدیار سبحان اللہ وبحمده سبحان الله العظيم - آنحضرت مجردوں کیلئے کامل نمونہ پھر اور آگے بڑھو۔تو کتاب حیات میں لکھا پاتے ہیں کہ آپ پچیس سال یعنی جوانی بھر اور عرب کی آب و ہوا کے لحاظ سے ادھیڑ عمر تنگ بالکل کنوارے اور متجرد رہے۔مگر نہایت عفیف نہایت پا کد امن کہ کسی عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا حرام ، جوانی ہے مگر دیوانی نہیں۔قومی ہیں مگر ان کا غلط استعمال نہیں۔جاذبات ہیں مگر بے طریقہ نہیں۔غرض ہمارا ممدوح تمام کنواروں اور غیر شادی شدہ لوگوں کیلئے کامل نمونہ ہیں۔آنحضرت شادی شدہ کیلئے نمونہ پھر آپ شادی کرتے ہیں۔اور ایک نہیں متعدد۔صرف بیوہ سے نہیں بلکہ کنواری اور بیوہ دونوں سے کسی ایک عمر والی سے نہیں بلکہ نوجوان جوان، ادھیڑ اور بوڑھی ہر قسم کی عورتوں سے شادی کرتے ہیں۔اور شادی شدہ لوگوں کیلئے ایسے ایسے نمونے دکھاتے ہیں کہ معقل حیران رہ جاتی ہے۔لکھا ہے۔کہ آپ اپنی ہیولوں سے نہایت محبت رکھتے تھے۔سب سے شفقت سے پیش آتے تھے۔کبھی آپ نے کسی بیوی کو تھپڑ تک نہیں مارا کبھی کسی کو جھڑ کا تک نہیں۔سب آپ سے خوش تھیں بلکہ ان کو آپ سے اتنی محبت تھی کہ شوق سے پوچھتی تھیں کہ حضور کی وفات کے بعد اگلے جہان میں حضور سے سب سے پہلے کون ملے گی۔