انقلابِ حقیقی — Page 82
۔انقلاب حقیقی لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُوْنَ یعنی پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اس شخص پر احسانِ عظیم کرنے کے لئے جس نے ہماری پوری فرمانبرداری کی تھی۔وہ کتاب ہر قسم کی شرائع پر حاوی تھی اور اس میں ہدایت اور رحمت کی باتیں تھیں لَعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُون تا کہ لوگ خدا تعالیٰ کی ملاقات کا یقین کر لیں۔پھر فرماتا ہے وَكَتَبْنَالَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْعِظَةً وَّتَفْصِيلًا لِكُلِّ شَيْءٍ تے کہ ہم نے موسیٰ کے لئے الواح میں جو کچھ لکھا اس میں ہر قسم کی نصیحتیں تھیں اور ہر بات کے متعلق اس میں تفصیلی ہدایات درج تھیں۔گویا تو رات وہ پہلی الہی کتاب تھی جس میں بنی نوع انسان کے لئے تفصیلی ہدایات دی گئیں اور انسان کو تمدن میں اتنا اعلیٰ سمجھ لیا گیا کہ اب اس سے یہ امید کی جانے لگی کہ وہ دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنی بار یک در بار یک آزادیاں قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہے اور انسانی اعمال کے ہر شعبہ کے متعلق ہدایات دی گئیں۔مثلاً عورت حائضہ ہو تو اس کے لئے یہ ہدایت ہے، انسان جنمی ہو تو اس کے لئے یہ ہدایت ہے، بیمار ہو تو اس کیلئے یہ ہدایت ہے، عبادت خانوں کے متعلق یہ ہدایت ہے غرض تفصیلا تكُلّ شَيْءٍ کے مطابق موسیٰ کے ذریعہ سے ہر بات کے متعلق تفصیلی ہدایات دی گئیں۔دوسرا انقلاب صفات الہیہ کی تفصیلات دوسرا انقلاب جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ سے ہوا یہ تھا کہ صفات الہیہ کی تفصیلات ظاہر کی گئیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں گوانسانی دماغ ترقی کر چکا الانعام: ۱۵۵ الاعراف: ۱۴۶ 82