انقلابِ حقیقی — Page 53
انقلاب حقیقی (۴) یہود کے لئے اسکی اطاعت فرض ہوگی کیونکہ لکھا ہے کہ ان کے لئے وہ نبی مبعوث ہو گا۔(۵) اگر یہود اس کی باتیں نہ مانیں گے تو تباہ کئے جائیں گے اور ان کی قیامت آجائے گی کیونکہ لکھا ہے کہ جو اسکی باتیں نہ سنے گا۔میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔“ اس پیشگوئی کی موجودگی میں نہیں کہا جاسکتا کہ حضرت مسیح کا منشاء یہ تھا کہ مادی نظامِ سشسی کے قیام تک موسوی شریعت قائم رہے گی۔ظاہر ہے کہ اس کا منشاء یہی تھا کہ جب تک دوسرا نظام روحانی قائم نہیں ہوتا موسوی شریعت کا ہی دور دورہ رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا۔مسیح موعود کیلئے قرآن میں لفظ قیامت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کیلئے بھی قرآن کریم میں قیامت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ الدَّوَّامَةِ - أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ الَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ - بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَنْ نُسَوِّي بَنَانَهُ - بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ - يَسْئَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ - يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ فرماتا ہے کا فرجو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامت کوئی نہیں اور مُردے دوبارہ زندہ نہیں ہونگے یہ بالکل غلط ہے اور ہم اس کے لئے شہادت کے طور پر یوم قیامت اور نفس لوامہ کو پیش کرتے ہیں۔القيمة : ٢ تا ١١ 53