انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 164

انقلابِ حقیقی — Page v

مصطفوی قرار دیا ہے۔پھر حضور نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ پیدا ہونے والے انقلاب حقیقی کا ذکر فرماتے ہوئے تحریک جدید کے مقاصد کو بیان فرمایا ہے اور عملی انقلاب کو تحریک جدید کے مطالبات کے ساتھ وابستہ قرار دیا ہے۔آخر پر اسلامی تمدن کے قیام کے ذرائع پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور نے دور مسیح محمدی کے مبارک عہد میں موجود اور مسیح محمدی سے پیوست احمدیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتی ہے۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان حضرت اصلح الموعود کی اس تقریر کو پہلی بار کمپوز کر کے کتابی شکل میں افادہ عام کے لئے شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی اشاعت کو ہر لحاظ سے بابرکت کرے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو خلفاء کرام کی اعلیٰ تو قعات کے مطابق نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان