انقلابِ حقیقی — Page iv
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی جناب سے سید نا حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک عظیم موعود فرزند کی بشارت عطا فرمائی جو پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے جماعت میں معروف و مشہور ہے۔اس عظیم الشان پیشگوئی میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس عظیم فرزند کے متعلق باون علامتوں کی خبر دی گئی تھی۔پیشگوئی میں بیان کی گئی یہ علامتیں سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بابرکت وجود میں بڑی شان وشوکت کے ساتھ پوری ہوئیں۔پیشگوئی میں حضور اقدس کی یہ صفات بیان کی گئی ہیں کہ وہ سخت ذہین و نیم ہوگا۔۔۔اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“ سیدنا حضرت اصبح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذہانت اور آپ کے فہم و ادراک اور تجر علمی کا ایک روشن اور واضح ثبوت آپ کی وہ تحریرات و تقاریر ہیں جو انوار العلوم کی لمصله جلدوں کی صورت میں شائع شدہ ہیں۔حضرت اصلح الموعودؓ کی یہ تقریر " انقلاب حقیقی ، جس کو کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے دراصل آپ کا معرکۃ الآراء خطاب ہے جو آپ نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے بابرکت موقعہ پر فرمایا ہے۔حضور نے اپنے اس خطاب میں تاریخ عالم میں کامیاب ہونے والی مادی تحریکوں اور ان کی کامیابی کا راز تفصیلاً بیان فرمانے کے بعد مذہبی تحریکات کے عظیم الشان ادوار کا ذکر فرمایا ہے۔حضور نے مسیح محمدی کے ذریعہ رونما ہونے والے انقلاب کو درحقیقت احیائے تعلیم