انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 155

صلى الله۔انقلاب حقیقی دیکھو رسول کریم ﷺ پر جب یہ وحی نازل ہوئی کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ صلى الله دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ، تو رسول كريم نے حجتہ الوداع کے موقع پر ایک سواری پر کھڑے ہو کر یہ وحی الہی سنائی اور فرمایا یہ خدا کی آخری امانت تھی جو میں نے تم تک پہنچا دی۔پھر آپ نے فرمایا هَلُ بَلَّغْتُ ؟ کیا خدا کا یہ پیغام میں نے تمہیں پہنچا دیا ہے؟ صحابہ نے عرض کی بَلَّغْتَ يَا رَسُولَ اللهِ۔اے خدا کے رسول آپ نے خدا کا پیغام پہنچا دیا۔پھر آپ نے فرمایا میں اپنی امانت سے سبکدوش ہوتا ہوں لے۔میں بھی آج اس امانت سے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے سپرد کی گئی تھی سبکدوش ہوتا ہوں۔کیونکہ میں نے آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ خدا نے جو تمہیں شریعت دی ہے وہ صرف لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہنے تک محدود نہیں بلکہ وہ مذہب اور اقتصا داور سیاست اور معاشرت اور اخلاق اور تمدن اور تہذیب اور دوسری تمام باتوں پر حاوی ہے۔اب یہ علماء کا کام ہے کہ وہ قرآن اور احادیث سے ان مسائل کو نکالیں اور دنیا کے سامنے انہیں کھول کر رکھ دیں۔پس ہر علم کے متعلق کتابیں لکھی جائیں اور بہت جلد لکھی جائیں تا لوگ ان سے فائدہ اُٹھا سکیں بلکہ بعض کتابیں سوال و جواب کے رنگ میں لکھی جائیں جیسے پرانے زمانہ میں پنجاب کے بعض علماء نے پکی روٹی اور مٹھی روٹی وغیرہ کتب لکھیں تا جماعت کا ہر شخص ان کو اچھی طرح ذہن نشین کرلے اور پھر اس کے بعد جماعت کا فرض ہے کہ وہ ان باتوں پر عمل کرے۔بیشک آج ہم وہ کام نہیں کر سکتے جو حکومت اور بادشاہت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مگر وہ باتیں جو ہمارے اختیار میں ہیں ان پر آج سے ہی عمل شروع ہو جانا چاہئے اور پھر آئندہ قریب زمانہ میں جوں جوں شریعت کے احکام تفصیل سے لکھے جائیں ان تمام احکام مسلم کتاب الحج باب حجة النبي علا الله ( مفهوماً) 155