انفاق فی سبیل اللہ — Page 7
انفاق في سبيل الله جستہ جستہ پڑھا ہے۔ماشاء اللہ اچھا مضمون ہے۔آپ اسے شائع کروا دیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور آپ کے علم و عرفان کو مزید بڑھاتا رہے۔آمین الحمد لله ثم احمد اللہ کہ حضور انور نے نہ صرف مضمون کو پسند فرمایا بلکہ از راہ شفقت اشاعت کی بھی ہدایت فرمائی۔اس ارشاد کی تعمیل میں یہ مضمون شائع کیا جارہا ہے۔اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اس کے مطالعہ سے جماعت احمد یہ عالمگیر کے افراد نہ صرف علمی رنگ میں اس سے مستفیض ہوں بلکہ عملی رنگ میں بھی کے روشن سنگ میل نصب کرنے ہوں۔آمین خاکسار عطاء المجیب راشد امام مسجد فضل لندن 15 جنوری 2017