انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 6 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 6

پیش لفظ انفاق فی سبیل اللہ یعنی راہ خدا میں خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر اپنا مال قربان کرنا متقی مومنوں کا ایک امتیازی نشان ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی ابتداء میں ان الفاظ میں فرمایا ہے۔وَ مِمَّا رَزَقْنَا هُمُ يُنفِقُونَ ( سورة البقره: آیت 4) کہ خدا کی نگاہ میں حقیقی متقی وہ لوگ ہیں کہ جو کچھ ہم انہیں بطور رزق یا نعمت دیتے ہیں وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ممبران انفرادی اور اجتماعی طور پر اس ارشاد خداوندی پر بڑے اہتمام اور تعہد کے ساتھ اور اس عظمت کے ساتھ عمل پیرا ہیں کہ اس کی نظیر ساری دنیا میں کہیں نظر نہیں آتی۔الحمد لله علی ذالک۔راہ خدا میں اموال کی قربانی کے بابرکت موضوع پر کچھ عرصہ قبل ایک مضمون لکھنے کی توفیق ملی مضمون مکمل ہونے پر اس عاجز نے از راہ حصول دعا وراہنمائی اس کا مسود و حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں پیش کیا۔میرے عریضہ کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے میرے نام اپنے مکتوب ( محررہ 27 نومبر 2016) میں تحریر فرمایا: انفاق سبیل اللہ پر آپ کا مضمون موصول ہوا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اسے