انفاق فی سبیل اللہ — Page 24
انفاق في سبيل الله ہے کہ ان کی برکت سے مومنوں کے دلوں میں ایک پاکیزہ تبدیلی اور تحریک پیدا ہو۔۔۔اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان عملی مثالوں سے بہت متاثر ہوتا ہے اور نیک اثر قبول کرتا ہے۔انسان بالطبع نمونہ کا محتاج ہے اور دوسروں کے نیک نمونوں سے اس کے دل میں بھی نیکی کی تمنا میں بیدار ہوتی اور اسے بھی اسی رنگ میں رنگین ہونے پر مستعد کرتی ہیں۔رسول پاک ﷺ نے بھی فرمایا ہے کہ وہ شخص حقیقت میں بہت ہی سعادت مند ہے جو دوسروں کے نیک نمونوں سے نصیحت پکڑتا ہے۔اس پر حکمت اصول کی روشنی میں میں مالی قربانیوں کے چند نمونے آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔اس امید اور دعا کے ساتھ " شاید کہ اتر جائے کسی دل میں مری بات قرون اولیٰ کی مثالیں: آئیے ابتداء کرتے ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی مثالوں سے جنہوں نے نور محمدی کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی سعادت پائی ، آپ کی صحبت سے فیض یاب ہوئے اور واقعی آپ کی ہدایات کو اپنی زندگیوں کا کچھ اس طرح حصہ بنالیا کہ وہ سب کے سب آسمان ہدایت پرستاروں کی طرح جگمگاتے نظر آتے ہیں۔یہی ہیں وہ خوش قسمت صحابہ جن سے خدا راضی ہوا اور وہ خدا سے راضی ہوئے اور جن کے نمونے کو رسول پاک ﷺ نے ہمیشہ کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔کے واقعات سے تاریخ اسلام بھری پڑی ہے۔صحابہ کرام نے 24