علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 7 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 7

قرآن وحدیث کے دوسرے علوم کی طرح علم تعبیر کو بھی ایک سانس کی حیثیت سے پیش کرے اور اپنے روحانی تجربات و مشاہدات کی روشنی میں اس کو دنیا پر آشکار کرے سو الحمد للہ حضرت مسیح موعود بائی جماعت احمدیہ نے اس ضرورت کو نہایت شاندار رنگ میں پورا فرمایا جس پر آپ کا پیدا کردہ لٹریچر گواہ ہے حضور نے نہ صرف اس علم کی اہمیت نمایاں کی بلکہ اس کی ضرورت اور اس کے اغراض و مقاصد بیان فرمائے اور بتایا کہ قیام از مل نے خوابوں کی استعداد ہر شخص میں رکھی ہے تاکہ خدا کے پاک نبیوں پر ایمان کے لئے حجت ہو ا د انسان صداقت کو شناخت کر سکے حضور نے علم تعبیر کے اصولوں، غیر مسلم اور مسلم کے خوابوں میں فرق ، نیز کامل مقربان درگاہ الہی کے خوابوں کے امتیاز کی واضح علامات بیان کی ہیں بستید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالے نے اپنے فضل سے اس علم میں ایک خاص دستگاه پخشی تھی اور آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش فرمودہ علیم تعبیر کی جزئیات تک کو ایسا کھول کھول کر بیان فرمایا کہ حیرت آتی ہے بلکہ خاص طور پر جلسہ سالانہ ۱۹۱۷ء پر خاص اسی موضوع پر تقریر فرمائی جو قیامت تک کے لئے مشعل راہ کا کام دے گی۔آپ نے ایک بار یہ بھی فر مایا :- یہ ایک قلبی علم ہے اگر اللہ تعالے موقعہ دے تو تعبیر الرویا کے متعلق ایک کتاب لکھنے کا ارادہ ہے۔قرآنی تعبیر کی