علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 35 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 35

۳۵ نے کم در اگست ۱۹۴۵ ء ہی کو شکست مان لی تھی مگر اس نے سماٹرا اور جاوا میں ۲۲ اگست کو یہ شائع کیا کہ ہمارے بادشاہ نے رعایا پر شفقت کی نظر کرتے ہوئے انگریز اور امریکہ سے صلح کر لی ہے۔جس دن یہ پمفلٹ شائع ہوا اسی دن میں سردار جو گند رسنگھ صاحب ہری برادر ز پاڈنگ کی دکان پر گیا وہاں ایک عالم حسن فواد بھی تھے انہوں نے مجھ سے مخاطب ہو کہ کہا " مبارک ہو" میں نے کہا خیر مبارک" مگر بتائیے تو سہی یہ مبارک کیسی ؟ انہوں نے کہا آپ کے متعلق فیصلہ ہو چکا تھا کہ آپ کو ۲۳۔۲۴ اگست ۱۹۳۵ ء کی رات کو سزائے موت دے دی جائے مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو بچا لیا کیونکہ بلیک لیٹ میں آپ کا نام بھی درج ہے۔در یویو آف ریلیجنزار دو جنوری ۶۷۶۳ هشتم - عالم رؤیا کے تواردات و عجائبات میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ کشف و الہام کی طرح خواہیں بھی مشترک ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں اس کی کئی مثالیں ہمیں ملتی ہیں۔اخبار الحکم ۲۴ اگست سوار منہ میں لکھا ہے کہ صبح نماز سے پہلے حضور نے دیکھا کہ ایک بڑا ستا را ٹوٹا ہے۔اسی روز حضرت سیدہ خواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو بھی خواب آیا کہ آسمان پرستار سے ٹوٹتے