علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 29
۲۹ خدمت میں آیت اِنّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا پڑھ کر عرض کی کہ منصب امامت کا عطا کرنا تو اللہ تعالے کے اختیار میں ہے۔آپ نے زیادہ توجہ سے دیکھا تو حضرت ابراہیم کی جگہ آپ كوستيد نا محمود المصلح الموعود نظر آئے۔اگلے دن حضرت مصلح موجود نے نماز ظہر و عصر کے بعد عرفان الہی" کے موضوع پہ روح پرور لیکچر دیا جو عشاء کے وقت تک جاری رہا۔تقریر ختم ہوئی تو حضور نے بلند آواز سے اعلان فرمایا کہ مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نمانی مغرب و عشاء کی پڑھائیں لیکن لوگ تھکے ہوئے ہیں اس لئے نماز مختصر پڑھائی جائے۔چنانچہ حضرت مولانا صاحب نے خلیفہ موجود کے ارشادِ مبارک کی تعمیل میں ہزارہا کے مجمع کو نماز مغرب و عشاء پڑھائی۔اس خواب سے یہ حقیقت نیر النہار کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ آسمانی مبشرات کا نزول ہر شخص کے دائرہ استعداد ، مقام ومنصب اور روحانی قوت و طاقت کے مطابق ہوتا ہے حضرت مولانا را جی کی کی خواب میں اشارہ صرف حاضرین جلسہ کی امامت کرانا تھا حالانکہ اتنی جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِما ما کی عظیم الشان تجلی جب حضرت ابراہیم علیہ السلام جیسے مقدس و مظہر وجود پر ہوئی تو انہیں ماموریت کی شاہی خلعت سے سرفراز کیا گیا۔ششم - خواب میں بعض اوقات کوئی شخص دکھایا جاتا ہے مگر وہ چسپاں کسی اور وجود پر ہوتی ہے خصوصا انبیاء