علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 28
۲۸ فرق تھا ، خواب تو برابر تھے تو آپ نے جواب دیا کہ پہلے شخص کو دیکھا تو اس کی پیشانی شر کی پیشانی معلوم ہوتی تھی تو نیکی نے اللہ تعالٰی کے اس قول سے تعبیر دی کہ شم ان موذن أَيَّتُهَا الْغَيْرُ إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ ریعنی پھر ایک آواز لگانے والے نے آواز لگائی کہ اسے قافلے والو ! تم چور ہو) اور دوسرے شخص کی پیشانی میں نے نیکی کی دیکھی تو اللہ تعالیٰ کے اس قول سے تعبیر بنائی کہ وَاذِن فِي النَّاس بالحج را در اعلان کر د لوگوں میں حج کا) چنانچہ جس طرح آپ نے تعبیر بتائی اسی طرح ہوا" وتعبير الرويا الصغير از محمد بن سیرین طبع دوم۔مطبعہ مصطفی البابی الحلبي واولاده مصرمت ؟ قدسی جلد ام ۱۲۰۰۱۱ یم حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رضی اللہ عنہ نے حیات میں اپنا ایک نہایت حقیقت افروز واقعہ لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ مولانا صاحب ماریچ ماہ کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے قادیان تشریف لے گئے جہاں رات کو آپ نے رویا دیکھی کہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السّلام کے گھر میں رہتا ہوں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قیام گاہ بھی دار المسیح میں ہے۔حضرت ابراہیم نے آپ کو خالص مشک سے بھری ہوئی ایک ڈبیہ عطا فرمائی جس کے بعد آپ نے حضرت ابراہیم کی