علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 11 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 11

11 یہ تعبیر کی کہ دنیا و آخرت میں صحابہ کی عاقبت پنجیرو عافیت ہے اور حلاوتِ ایمان سے وہ خوشحال اور متمتع ہیں۔سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ کے لفظ سے عاقبت نکالا اور راقع خدا کا نام ہے اس سے رفعت کی بشارت سمجھ لی اور خمر ما کی حلاوت سے علاوت سے ایمانی کی۔اور ابن طاب میں طالب کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں خوشحال ہوا۔پس اس سے خوش حال ہونے کی بشارت سمجھ لی غرض تعبیر رویا میں ایسی تعبیر است واقعی اور صحیح ہیں۔ا مکتوبات احمدیہ جلد اقل ما مسلم کتاب الرديا ، ظاہر ہے کہ دنیا ئے خواب کے ایسے اشارات کو خدا کے عارف مجاہدات کے بعد ہی معلوم کر سکتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں :۔خواب کے اشارات اس پانی سے مشابہ ہیں جو ہزاروں من مٹی کے نیچے زمین کی تہ تک میں واقع ہیں جس کے وجود میں تو کچھ شک نہیں لیکن بہت سی جانکنی اور محنت چاہیئے تا وہ مٹی پانی کے اوپر سے بکلی دور ہو جائے اور نیچے سے پانی شیرین اور مصفی نیکل آوے ہمت مرداں مدد خدا صدق اور وفا سے خدا تعالیٰ کو طلب کرنا موجب فتح یابی ہے۔وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِينَا