اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 21 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 21

۲۳ ہے اور جو کوئی گمراہی اختیار کرے تو خود اپنے مفاد کے خلاف گمراہی اختیار کرتا ہے۔قرآن کریم کے اس گھلے کھلے اعلان کے بعد قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے آپ کسی کو روکیں گے کیے، بلکہ اگر یہ ارشادات نہ بھی ہوتے تب بھی کسی کو کسی کتاب یارسول پر ایمان لانے سے روکنے کا تو کسی انسان کو اختیار ہی کوئی نہیں جب ایمان لانے سے نہیں روکا جاسکتا تو اس ایمان کے مطابق عملدرآمد سے روکنا کیا بوالعبی ہے ؟ اسلامی شعائر“ اپنی ذات میں ایسے شعائر نہیں اسلامی شعائر اگر غیر بھی اپنا میں تو ج نہیں پانے سے خود باشد اسلام کی توہین ہو کسی مسلمان کی دل آزاری نہیں ہو سکتی یا کسی کے لئے باعث دلآزاری ہوں۔جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو قرآنی شریعت پر ایمان نہیں لاتے حق یہ ہے کہ ایسے غیر سم بھی اگر اسلام کی حسین تعلیم سے متاثر ہو کر اس کے کسی حصہ پر عمل کرنے کا فیصلہ کریں تو کون ہے جو ان کو اس نیک اقدام سے روک سکتا ہے۔پس اگر کوئی غیر مسلم اسلامی تعلیم کے سب پہلو یا ان میں سے چند ایک اپناتا ہے تو یہ امر ایک سچے مسلمان کے لئے باعث مسرت ہونا چاہیے نہ کہ باعث دلآزاری معمولی تریر سے بھی یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اگر ایک مذہب کے شعائر دوسرے مذہب والوں کے اپنانے سے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکنے کا احتمال ہو تو سب سے پہلے اس قسم کا مطالبہ سیو دی پیش کرتے جو مسلمانوں کے دل و جان سے دشمن تھے اور ہیں۔کیا یہ حقیقت نہیں که ختنہ کرانا حلال گوشت کھانا، داڑھی رکھنا، یہودی مذہب کے شعائر تھے اور ہیں جنہیں مسلمانوں نے بھی اپنا لیا۔اس مجوزہ مطالبہ کو بنیاد بنا کر اگر اسرائیل میں مجبور اور مقصور مسلمانوں کو قانونا منع کر دیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کا ختنہ نہ کرائیں، حلال گوشت نہ کھائیں تو کیا ایسے ظالمانہ