ابن مریم — Page 86
بی بی تھا۔ان دونوں ناموں میں روشنی" کے مفہوم کا اشتراک ہے۔یہ اشتراک اس امر کی دلیل ہے کہ یہ دونوں وجود یعنی حضرت مریم اور حضرت چراغ بی بی تاریکی اور گمراہی کے دور میں نور کی مشعلیں لے کر آئیں۔اور یہ کہ دونوں مسیحوں کی پیدائش میں نورانی اسباب کار فرما تھے۔( iii ) توہین مسیح موسوی ظلم کی راہ اختیار کرتے ہوئے حضرت مریم کو بد کاری کا طعنہ دیا گیا اور معاشرہ میں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔اس کی تفصیل اناجیل میں اور قرآن کریم کی سورہ مریم میں موجود ہے۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی اس طرح کی طعنہ زنی کی گئی اور کہا گیا کہ ” زنا و فعل بے جا تمہارے ہی بزرگوں کا شیوہ ہے۔؟ (خبط قادیانی کا علاج بحوالہ کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳۔صفحہ ۱۵۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ان (حضرت عیسی علیہ السلام۔ناقل ) کی والدہ کی توہین کی i ) گئی۔ایسا ہی۔۔میرے اہل بیت کی توہین کی گئی۔re (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۱۰) پیدائش ( 1 ) کیفیت پیدائش کی خبر۔ندرت فی الخلقت ا