ابن مریم

by Other Authors

Page ix of 270

ابن مریم — Page ix

و پیش لفظ یہ سوال عام طور پر ذہن میں اٹھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں میں آنے والے موعود کو " ، "مسیح" یا " عیسی" کا نام کیوں دیا گیا تھا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی متعدد کتب میں اس سوال کا بڑی شرح و بسط کے ساتھ جواب دیا ہے اور اس کی حکمت کے مختلف پہلووں کو بڑی تا بندگی کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔آئندہ صفحات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں کی روشنی میں اس سوال کے جواب کے تین پہلو زیر بحث لائے گئے ہیں یا دوسرے لفظوں میں آنے والے موعود کو ” " کے نام سے یاد کرنے کی تین وجوہات کو بیان کیا گیا ہے۔(1) ایک یہ کہ آنے والے موعود کی حضرت مسیح ناصری علیہ السلام سے کمال مشابہت کی وجہ سے استعارہ اسے ” " کہا گیا۔(۲) دوسرے یہ کہ اس کا ایک بنیادی اور بڑا کام اصلاح عیسائیت تھا جس کے لئے عیسوی انفاس کی ضرورت تھی اس وجہ سے اسے " عیسی" یا " " کہا گیا۔(۳) سورہ تحریم میں خدا تعالیٰ نے اس مسئلہ کی وضاحت فرمائی ہے کہ روحانی اعتبار سے مقام عیسویت پر پہنچنے کی وجہ سے اسے ” " کہا گیا ہے۔" بنے کا ایک اور لطیف پہلو بھی اس مقالہ کے آخر میں مرقوم ہے اور اسے " کے خطاب کی ایک وجہ کہا جا سکتا ہے۔ان چاروں پہلوؤں پر خاکسار اپنی قلمی بساط کے مطابق کچھ مواد لے کر حاضر ہوا ہے امید ہے قارئین کے لئے یہ ضرور استفادہ کا موجب ہو گا۔دد علاوہ ازیں مقالہ کے ابتدائی اوراق پر حقیقت و کیفیت نزول اور بروزی آمد کے مسئلہ ے بھی روشن ڈالی گئی ہے تاکہ نزول کی حقیقت زیادہ وضاحت کے ساتھ معلوم ہو