ابن مریم — Page 1
حضرت مسیح ناصری علیہ السلام سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مشابہتوں کے سلسلہ میں خاکسار نے جہاں سے جس قدر مواد مل سکا جمع کرنے کی کوشش کی ہے اور اس بات کو خاص اہمیت دی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو کسی مشابہت کو تاریخ ، سیرت ، اور دیگر ضروری کتب کے حوالوں سے قومی رنگ میں پیش کرے۔اس لحاظ سے قارئین جہاں مختلف کتب کے اقتباسات ملاحظہ فرمائیں گے وہاں یہ بھی دیکھیں گے کہ مشابہتوں کو کثرت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی تحریروں سے مزین کیا گیا ہے اور یہی اس مقالہ کا حسن ہے۔آخر میں خاکسار ہر اس دوست اور مہربان کا شکریہ ادا کرتا ہے جس نے اس مقالہ کو آپ تک پہنچانے میں کسی نہ کسی طرح مدد کی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو جزائے خیر دے۔اور اس مقالہ کو مفید بنائے۔والسلام خاکسار ہادی علی چوہدری مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ