ابن مریم — Page 80
Ar میں ہے ، دھرم سالہ یعنی سکھوں کا معبد بنایا گیا۔اس دن ہمارے بزرگوں کا ایک کتب خانہ بھی جلایا گیا جس میں پانسو نسخہ قرآن شریف کا قلمی تھا جو نہایت بے ادبی سے جلایا گیا اور آخر سکھوں نے کچھ سوچ کر ہمارے بزرگوں کو نکل جانے کا حکم دیا۔چنانچہ تمام مردو زن چھکڑے میں بٹھا کر نکالے گئے اور وہ پنجاب کی ایک ریاست میں پناہ گزین ہوئے۔" (کتاب البریہ - روحانی خزائن جلد ۱۳۔صفحه ۱۷۴، ۱۷۵- حاشیه ) ( ii ) شاہی خاندان کے فرزند مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام شاہی خاندان کے چشم و چراغ تھے مگر گر دش زمانہ نے اس کی شان و شوکت پر غربت و افلاس کی گرد ڈال دی تھی۔چنانچہ حضرت مریم کے بارہ میں لکھا ہے۔وہ حسب و نسب کے اعتبار سے داؤد کی نسل اور عبرانی بادشاہوں کے پرانے خاندان سے علاقہ رکھتی ہے۔مگر ناصرت کی دوسری عورتوں سے سوائے اپنی طبیعت کی بے مثل خاکساری اور اپنی زندگی کی خوبصورت پاکیزگی کے اور کسی طرح ممتاز نہیں۔انقلابات روزگار کے سبب سے وہ اور اس کا خاندان تنگدستی اور بیچ میرسی کی حالت میں گرفتار ہے۔" مسیح محمدی ( تاریخ بائبل۔صفحہ ۴۵۸ ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خاندان بھی صاحب عظمت و ریاست تھا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس دنیاوی وجاہت اور