ابن مریم — Page 67
۶۹ " حضرت عیسیٰ علیہ السلام ظاہر نہیں ہوئے تک حضرت موسیٰ کی وفات پر چودہویں صدی کا ظہور نہیں ہوا۔ایسا ہی میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے چودہویں صدی کے سر پر مبعوث ہوا ہوں۔چونکہ خدا تعالیٰ کو یہ پسند آیا ہے کہ روحانی قانون قدرت کو ظاہری قانونِ قدرت سے مطابق کر کے دکھلائے اس لئے اس نے مجھے چودہویں صدی کے سر پر پیدا کیا کیونکہ سلسلہ خلافت سے اصل مقصود یہ تھا کہ سلسلہ ترقی کرتا کرتا کمال تام کے نقطہ پر ختم ہو۔" وو تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۰۹) اسی طرح فرمایا۔چودہویں صدی کے سر پر مجھے مامور کرنا اسی حکمت کے لئے تھا کہ اسرائیلی مسیح اور محمدی مسیح اس فاصلہ کے رو سے جو ان میں اور ان کے مورث اعلی میں ہے باہم مشابہ ہوں۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵- صفحه ۵۲۴) اور فرمایا اگر موسیٰ کی چودہویں صدی اور موسیٰ کے مثیل کی چودہویں صدی کا جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں باہم مقابلہ کیا جائے تو اول یہ نظر آئے گا کہ ان دونوں چودہویں صدیوں میں دو ایسے شخص ہیں جنہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا اور وہ دعوی سچا تھا اور خدا کی طرف سے تھا۔" مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد ۱۵۔صفحہ ۲۹)