ابن مریم — Page 34
۳۴ آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل بلایا ہم نے اور مامور زمانہ کی اس پیش گوئی کی صداقت کی گواہی ہر آنے والا دن دے گا کہ مسیح تو آپکا لیکن آپ نے اس کو شناخت نہیں کیا۔اب یہ امید موہوم آپ کی ہر گز پوری نہیں ہوگی۔یہ زمانہ گذر جائے گا اور کوئی ان میں سے مسیح کو اترتے نہیں دیکھے گا۔؟ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳۔صفحہ ۱۷۹)