ابن مریم

by Other Authors

Page 253 of 270

ابن مریم — Page 253

۲۵۹ فلا والذي خلق السماء لأجله مثلنا ولد إلى يوم يُحشر وانا ورثنا مثل ولد متاعه فأي ثبوت بعد ذلك يحضر اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد ۹ - صفحه ۱۸۲ ، ۱۸۳ ) ایک اور نکتہ جو قابل بیان ہے یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو مسلمانوں کی مائیں قرار دیتا ہے۔جب وہ مومنوں کی مائیں ہوئیں تو لازماً محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مومنوں کے باپ ہوئے اور تمام مومن آپ کی اولاد میں شامل ہو گئے۔اب اولاد میں لڑکیاں بھی شامل ہوتی ہیں اور لڑکے بھی شامل ہوتے ہیں مگر إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ اور إِنَّ شَانِكَ هُوَ الْأَبْتَرُ میں یہ خبر دی گئی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم ایک خیر و ترجمہ (۱) اور میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مال کا وارث بنایا گیا ہوں۔پس میں اس کی آل برگزیدہ ہوں کہ جس کو مال پہنچ گیا۔(۲) کیا تو گمان کرتا ہے کہ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بے اولاد ہونے کی حالت میں وفات پائی جیسا کہ دشمن بد گو کا خیال ہے۔(۳) مجھے اس کی قسم جس نے آسمان بنایا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے میری طرح اور بھی بیٹے ہیں اور قیامت تک ہوں گے۔(۴) اور ہم نے اولاد کی طرح اس کی وراثت پائی۔پس اس سے بڑھ کر اور کونسا ثبوت ہے جو پیش کیا جائے۔