ابن مریم — Page 252
۲۵۸ نسخة منتسخة منه»۔الخير الكثير، ص۷۲)۔کہ امام مہدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرا نسخہ ہو گا یعنی حل کامل۔جس طرح " الولد سر لأبيه»۔بیٹا اپنے باپ کا راز اور عکس ہوتا ہے۔اس کے اوصاف اپنے اندر لئے ہوئے ہوتا ہے اسی طرح امام مہدی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ہونے کے لحاظ سے آپ کی نبوت کے راز اور اوصاف کا آئینہ دار ہے۔وہ آپ کا عکس کامل ہے۔جس طرح عموماً بیٹے کو دیکھ کر باپ کی شخصیت کا کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح مسیح موعود کو دیکھنے والا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی اور اعلیٰ شان کو محسوس کر سکے گا۔برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے پس اللہ تعالیٰ نے صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اعلیٰ اوصاف سے متصف روحانی اولاد سے نواز کر دشمن کو ابتر ثابت کیا ، بلکہ جسمانی لحاظ سے بھی امام مهدی، مسیح موعود کو مریم یعنی ماریہ کا بیٹا ابراہیم ثابت کر کے دشمن کا ہمیشہ کے لئے منہ بند کر دیا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے "۔" کے لقب سے ملقب ہونے کی ایک یہ بھی وجہ ہے۔آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا ہونے کے اس مضمون کو حسب ذیل اشعار میں یوں بیان فرمایا ہے۔انی ورثت المال مال محمد إلا اله المتخير اتزعم أن رسولنا سید شانته على زعم الورى توفى أبتر ا غلام لڑکے کو بھی کہتے ہیں۔