ابن مریم

by Other Authors

Page 17 of 270

ابن مریم — Page 17

۱۷ لیکن خدا تعالیٰ کا طریق ہے کہ وہ اپنے ایک بندہ کو ایسے اوصاف سے متصف کر دے اور اس میں اپنی روح ڈال دے جس سے وہ کے روپ میں ہو جائے اور اس کی مثالیں خدا تعالیٰ کی کتابوں میں موجود ہیں کہ ایک نبی کا نام دوسرے کو دیدیا گیا۔اسی طرح احادیث میں بھی مذکور ہے کہ مثیل وغیرہ اسی امت میں سے پیدا ہوں گے تو پھر جب قرآنِ کریم عیسی کو وفات یافتہ قرار دیتا ہے اور احادیث مثیل کے آنے کا وعدہ دیتی ہیں تو اس صورت میں کچھ بھی اشکال باقی نہیں رہتا کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو ابن مریم کی سیرت رکھتا ہے وہ ابنِ مریم ہے۔آنحضرت کی ایک وصیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ وصیت بھی قابل غور ہے جس کی مخاطب تمام امت مسلمہ ہے۔آپ فرماتے ہیں كما ماتوا»۔(مختصر سيرة الرسول، ص ٢٢٣)۔جس طرح موسیٰ اور عیسی علیہم السلام زندہ رہے اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ رہے اور جس طرح موسیٰ اور عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوئے اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہوئے۔وفات مسیح کا کوفہ میں اعلان : صحابی و نواسہ رسول حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت پر فرمایا لقد قبض في الليلة التي عرج فيها بروح عيسى ابن مريم»۔الطبقات الكبري لابن سعد ، جلد ۳ ص ۳۹۔حضرت علی کی روح اسی رات قبض کی گئی جس رات عیسی علیہ السلام کی روح قبض کی گئی۔