ابن مریم

by Other Authors

Page 225 of 270

ابن مریم — Page 225

۲۲۹ مریم اور اس کے بیٹے کے۔اس حدیث کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے علامہ زمخشری لکھتے ہیں۔«معناه أن كل مولود يطمع الشيطان في إغواءه إلا مريم وابنها فإنهما كانا معصومين وكذلك كل من كان في صفتهما۔تفسير کشاف، جلد ۱، ص ۳۰۲)۔علامہ زمخشری نے اس عبارت کے آخری فقرہ وكذلك كل من كان في صفتهما۔میں بتایا ہے کہ اس حدیث کے لفظ مریم اور کا اطلاق ان تمام پر آتا ہے جو صفاتی طور پر مریمیت اور عیسویت کے رنگ میں رنگین ہیں۔حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ کی اس میں کوئی خصوصیت نہیں بلکہ تمام انبیاء میں سے صرف حضرت مسیح علیہ السلام کو ہی معصوم ٹھہرانا قرآن کریم کی نصوص صریحہ کے خلاف ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ کہ میرے خالص بندوں پر تو کبھی بھی غلبہ حاصل نہیں کر سکتا۔پس جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک مقام محفوظ میں ہیں ، کاملین بھی وساوس شیطان سے محفوظ رہتے ہیں۔وہ شیطان کی پیروی نہیں کر سکتے یعنی شیطان ان کو پھسلا نہیں سکتا بلکہ ان کا شیطان گویا مسلمان ہو جاتا ہے۔انا جیل سے ایک اور بات یہ بھی پتہ چلتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو بعض اوقات شیطان نے پھسلانے کی کوشش کی مگر خدا تعالی نے آپ کو ہر بار اس کے مس سے پاک رکھا اور آپ ہمیشہ اس سے محفوظ رہے اور آپ نے کبھی بھی اس کی پیروی ترجمہ : اس کا معنی یہ ہے شیطان یہ خواہش رکھتا ہے کہ ہر پیدا ہونے والے بچے کو اغوا کر نے سوائے مریم اور اس کے بیٹے کے۔کیونکہ یہ دونوں معصوم تھے۔اسی طرح ہر وہ شخص جو ان کی صفات اپنے اندر رکھتا ہو گا۔