ابن مریم

by Other Authors

Page 211 of 270

ابن مریم — Page 211

۲۱۴ پھر آپ نے توحید کی طرف دعوت دیتے ہوئے عیسائیوں کے مروجہ بنیادی عقائد مثلاً الوہیت مسیح ، ابنیت مسیح، تثلیث اور کفارہ وغیرہ کے بارہ میں بتایا کہ ان عقائد کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف منسوب کرنا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بہتان باندھنے کے مترادف ہے اور آپ پر سراسر افتراء ہے کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالی کی توحید کا پرچار کرنے والے تھے ، اسی توحید کی خاطر وہ جئے ، اسی کی خاطر وہ صلیب پر کھینچے گئے اور اسی کی خاطر انہوں نے ساری زندگی دکھ جھلے۔آپ نے عیسائیوں کو ان کے مروجہ عقائد کی غلطی سے آگاہ کرنے کے لئے عقلی اور نقلی طور پر سینکڑوں دلائل دئے ہیں اور ان دلائل کی صداقت پر قانون قدرت کی گواہیاں پیش کیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے زندہ نشانوں کے ذریعہ اپنے قول کی حقانیت کا ثبوت فراہم کیا۔مثلاً ۱۸۸۴ء کے قریب جب آپ نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب براہین احمدیہ کا چوتھا حصہ شائع کیا تو آپ نے انگریزی اور اردو میں ایک اشتہار میں ہزار کی تعداد میں وسیع پیمانہ پر یورپ کے مختلف ممالک کے علاوہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں بھی کثرت کے ساتھ شائع کیا اور یہ اشتہار مسیحی مذہب کے متبعین میں خصوصیت کے ساتھ تقسیم کیا گیا۔آپ نے اس اشتہار میں یہ بیان کیا کہ میں اللہ تعالی کی طرف سے مسیح ناصری کے قدم پر آیا ہوں اور یہ کہ آج روئے زمین پر سچا مذہب صرف اسلام ہے کہ جو خدا سے ہم کلام کراتا اور اس سے ملاتا ہے۔آپ نے اپنے اس اعلان کی صداقت کے ثبوت کے لئے حق کے طالبوں کو خدائی نشان دکھانے کا وعدہ بھی کیا۔آپ نے یہ تمام دلائل ہم نے اپنی تالیف مسیحی انفاس " میں مجموعی طور پر متفرق ابواب میں ترتیب کے ساتھ جمع کر دیئے ہیں۔