ابن مریم — Page 198
کے لئے الہام الہی کے تحت اس مرہم کو بنایا تھا۔حضرت مسیح تو بیماروں کو اچھا کرتے تھے مگر اس مرہم نے حضرت مسیح کو چنگا کر دیا۔" اس اشتہار سے عیسائی دنیا سیخ پا ہو گئی۔ایک تہلکہ مچ گیا۔آپ کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا اور معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔جس میں حکیم محمد حسین کو بالآخر فتح نصیب ہوئی اور اخباروں نے آپ کو مبارک بادیاں دیں۔(ملخص از کتاب طبی ماته عامل زیر عنوان ” میری سوانح زندگی ) १९ پس اس مرہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کی صداقت کا بین ثبوت فراہم کیا جس طرح عیسی علیہ السلام کی صداقت کے لئے اس نے شہادت مرہم عیسی نے دی تھی محض عیسی کو شفا دی۔میری مرہم سے شفا پائے گا ہر ملک و دیار (1) صلیب سے پیار حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : لیا۔میں چونکہ مسیح موعود علیہ السلام ہوں اس لئے حضرت مسیح کی عادت کا رنگ مجھ میں پایا جانا ضروری ہے۔حضرت مسیح وہ انسان تھے جو مخلوق کی بھلائی کے صلیب پر چڑھے۔گو خدا کے رحم نے ان کو بچا انہوں نے سچائی کے لئے صلیب سے پیار کیا اور اس طرح اس پر چڑھ گئے جیسا کہ ایک بہادر سوار خوش عنان گھوڑے پر چڑھتا ہے۔سو ایسا ہی میں بھی مخلوق کی بھلائی کے لئے صلیب سے پیار کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ اس نبی نے سچائی کے لئے قبول کیا۔ایسا ہی میں بھی قبول کرتا ہوں۔اگر۔۔۔۔۔۔۔ایک سال کے اندر میرے نشان