ابن مریم — Page 197
١٩٩ بنیادی ، مشہور اور مستند کتاب قرابادین قادری میں لکھا ہے کہ : حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے آپ کے حواریوں نے یہ مرہم تیار کی۔قرابادین قادری۔باب ۲۲ - صفحہ ۴۶۳) حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی صداقت کے لئے یوناہ نبی کا نشان پیش کیا تھا (لوقا ۱۱ : ۲۹ (۳۰) جس سے یہ بتانا مقصود تھا کہ آپ صلیب سے زندہ بچ جائیں گے۔مرہم عیسی نے اس نشان کی صداقت کے لئے ایک قوی شہادت کا کردار ادا مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی صداقت کے لئے وفات مسیح کو پیش فرمایا۔اس عقیدہ کے ثبوت کے طور پر بیسیوں ناقابل تردید ثبوتوں کے علاوہ ایک یہ ثبوت بھی آپ نے پیش فرمایا کہ ” مرہم عینی " یہ گواہی دیتی ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام واقعہ صلیب کے بعد زندہ رہے اور تاریخ یہ شہادت دیتی ہے کہ وہ ہجرت کر کے ہندوستان تشریف لائے اور پھر لمبی عمر پا کر طبعی طور پر فوت ہوئے۔اور ان کی قبر سری نگر کشمیر میں اب تک موجود ہے۔الغرض مرہم عیسی" حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کی صداقت کے ثبوتوں میں سے ایک ہے۔" رض " حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک حواری حضرت حکیم محمد حسید من ( جن کا بعد میں لقب ہی ” مرہم عیسی " مشہور ہو گیا ) نے اس مرہم کا نسخہ تلاش کر کے اور بڑی دوڑ دھوپ کے بعد اس کے اصل اجزاء کے حصول میں کامیابی حاصل کر لی۔اور یہ مرہم تیار کی اور ایک اشتہار اس مرہم کے بارہ میں شائع کر دیا کہ : مرہم عیسی اس کو اس لئے کہتے ہیں کہ جب حضرت مسیح صلیب پر سے زندہ بچ گئے ، حواریوں نے حضرت مسیح کے صلیبی زخموں پر لگانے و"