ابن مریم

by Other Authors

Page 11 of 270

ابن مریم — Page 11

11 کہ حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے عیسی اور موسیٰ اور ابراہیم علیہم السّلام کو دیکھا۔عیسیٰ سرخ رنگ گھنگھریالے بال اور چوڑے سینہ والا ہے۔(۲) وأرانى الليلة عند الكعبة فى المنام فإذا رجل ادم كأحسن ما يرى من أدم الرجال تضرب لمته على منكبيه رجل الشعر۔۔۔۔۔وهو يطوف بالبيت فقلت من هذا ؟ فقالوا هذا المسيح ابن مريم ، ثم رأيت رجلا وراءه جعدا قططا أعور العين اليمنى۔۔۔۔يطوف بالبيت فقلت من هذا؟ فقالوا المسيح الدجال۔۔۔۔۔۔(بخاری، کتاب بدأ الخلق) کہ میں نے رات کو کعبہ کے پاس دیکھا کہ ایک خوبصورت گندمی رنگ کا شخص ہے اس کے سر کی لٹیں اس کے کندھوں پر پڑ رہی تھیں۔وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔میں نے پوچھا یہ کون ہے ؟ تو جواب ملا کہ یہ مسیح ہے پھر میں نے اس کے پیچھے ایک اور شخص دیکھا جو گھنگریالے بالوں والا جسیم آدمی ہے۔اس کی دائیں آنکھ کافی ہے۔میں نے پوچھا یہ کون ہے۔تو جواب ملا کہ یہ صحیح الدجال ہے۔پس یہ جو دو حلیے ان حدیثوں میں بیان ہوئے ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ ابراہیم اور موسیٰ علیہما السلام کے ساتھ جو مسیح تھا وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے حلیہ کا تھا اور جس مسیح نے دجال کو قتل کرنا تھا اس کا حلیہ بالکل مختلف تھا۔☆ - جو کہ بعینہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کا حلیہ ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ و محله ماثور موعودم حیف است گر بدیده نه بینند آمدم منتظرم باقی اگلے صفحہ پر