ابن مریم

by Other Authors

Page 190 of 270

ابن مریم — Page 190

١٩٢ ( ii ) ایک فرقہ مسیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد ایک عیسائیوں میں ایک ایسا فرقہ بھی پیدا ہوا جو یہ اعتقاد رکھتا تھا کہ إن عيسى عليه السلام لم يدع أنه نبي مرسل۔۔۔بل هو من أولياء الله المخلصين العارفين»۔الملل والنحل للشهرستاني الفضل في الملل والأهواء والنحل لابن جزم جلد ٢ ص ٥٤)۔حضرت عیسی علیہ السلام نبی نہیں بلکہ صرف ولی اللہ تھے۔اس فرقہ کا نام ” فرقہ عنانیہ " تھا۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد جماعت احمدیہ میں بھی ایک ایسا گروہ پیدا ہو گیا جس نے یہ عقیدہ اختیار کیا کہ آپ نبی نہیں تھے بلکہ ولی اللہ اور زمانہ کے مجدد تھے۔یہ فرقہ اہل پیغام " کے نام سے بھی موسوم ہے۔★✰✰ (iii) اصحاب کہف مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے توحید پرست متبعین جو ایک عرصہ دراز تک مصائب و تکالیف کا نشانہ بنے رہے۔انہیں قرآن شریف نے اصحاب الکہف " کا نام دیا ہے۔یہی اصحاب کہف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیم پر حقیقی طور پر کار بند تھے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متبعین کو حدیث نبوی میں اصحاب الکہف " قرار دیا گیا۔چنانچہ لکھا ہے : عن ابن عباس قال قال رسول الله : أصحاب الكهف أعوان