ابن مریم — Page 186
IAA (iii) مخالفین کا موت کے بارہ میں ایک ہی نظریہ مسیح موسوی یہودی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کو اس رنگ میں دیکھنے کے خواہشمند تھے کہ جس سے آپ کی سچائی مشتبہ ہو جاتی۔چنانچہ توریت میں یہ لکھا ہے کہ جو کاٹھ (صلیب) پر مارا جائے وہ لعنتی ہے۔اس لئے یہودیوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ کسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر مارا جائے تاکہ آپ (نعوذ باللہ ) لعنتی قرار پائیں۔اس کے لئے انہوں نے ایک بہت ہی خوفناک سازش تیار کی اور آپ کو صلیب پر لٹکانے میں کامیاب ہو گئے۔لیکن ادھر خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ تسلی دی کہ : يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَمَةِ سورة العمران کہ یہ تجھے مارنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے بلکہ میں ہی تجھے طبعی موت دوں گا اور تیرے درجات کو رفعت عطا کروں گا اور منکروں اور مخالفوں کے ہر جھوٹے اور ناپاک الزام سے تجھے پاک کروں گا۔چنانچہ ادھر خدا تعالیٰ کی وہ تقدیر بھی اپنا عمل دکھا رہی تھی جو ہر بچے کی سچائی کے اظہار اور اس کی تائید و نصرت کے لئے چلا کرتی ہے۔پس وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر مارنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔خدا بر تعالیٰ نے ایک زبر دست اعجازی رنگ میں آپ کو صلیبی موت سے بچالیا اور یہودیوں کو ان کے منصوبوں میں ناکام و نامراد کر دیا۔لیکن پھر بھی یہودی اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب دی۔جس کے نتیجہ میں وہ نعوذ باللہ لعنتی موت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں بھی آپ کے