ابنِ سلطانُ القلم — Page 78
ابن سلطان القلم ~ 78 ~ (۳) تیسرے اس طرح بھی میں تین کو چار کرنے والا ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندہ اولاد میں ہم صرف تین بھائی یعنی میں، مرزا بشیر احمد صاحب اور مرزا شریف احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان کے لحاظ سے آپ کے روحانی بیٹوں میں شامل تھے۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب آپ کی روحانی ذریت میں شامل نہیں تھے۔انھوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی اور اس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے تین کو چار کرنے والا بنادیا۔(۴) پھر اس لحاظ سے بھی میں تین کو چار کرنے والا ہوں کہ میں الہام کے چوتھے سال پیدا ہوا۔۱۸۸۶ء میں حضرت مسیح موعود نے یہ پیشگوئی کی تھی اور ۱۸۸۹ء میں میری پیدائش ہوئی۔166 اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۲ مارچ ۱۹۴۴ء کو لاہور میں منعقد ہونے والے ایک جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے بھی کیا۔یہ تقریر میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں“ کے عنوان سے انوار العلوم جلد ۱۷ میں شامل ہے۔الهامی شخص: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اُردو کلاس نمبر ۳۳۶ میں حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: ا الموعود۔انوار العلوم جلد۱۷، صفحہ ۶۳۷